محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا

گوجرانوالہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کرکے وینیوز اور فوکل پرسنز کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرائلز 19 جنوری سے 23 جنوری تک گوجرانوالہ کے مختلف وینیوز پر جاری رہیں گے، ٹرائلز میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات حصہ لیں سکیں گی محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ …

گوجرانوالہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کرکے وینیوز اور فوکل پرسنز کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرائلز 19 جنوری سے 23 جنوری تک گوجرانوالہ کے مختلف وینیوز پر جاری رہیں گے، ٹرائلز میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات حصہ لیں سکیں گی محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے مطابق 19 جنوری کو صبح 11 بجے آرتھری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن اور والی بال کے ٹرائلز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، 20 جنوری کو ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال کے ٹرائل سٹی سپورٹس کمپلیکس، وشو اور کراٹے کے ٹرائلز ریسلنگ ارینا میں منعقد ہوں گے، جبکہ چیس کے ٹرائل بھی 20 جنوری کو جناح اسٹیڈیم میں لئے جائیں گے۔

21 جنوری کو باکسنگ کے ٹرائل شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ روڈ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائل منی اسٹیڈیم میں لئے جائیں گے، اسی طرح ہاکی اور رگبی کے ٹرائل 22 جنوری کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس منعقد ہوں گے اور تیکوانڈو اور ماس ریسلنگ کے ٹرائلز 23 جنوری کو صبح 11 بجے ریسلنگ ارینا شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز پنجاب میں خواتین کی سپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس کا انعقاد آئندہ ماہ فروری میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنک گیمز ٹرائلز کیلئے ہر گیمز کا الگ فوکل پرسن مقرر کیا، ٹرائلز میرٹ پر لیکر بہترین ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

مزید خبریں