لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا دن سازشیں کرنیوالی قوتوں کیخلاف ہے‘ مخالفین میدان سے باہر سازشیں کرتے ہیں اور مقابلے میں ہار جاتے ہیں‘ این اے 120 کے گلی محلوں میں موجود جذبہ الیکشن کے روز ووٹ میں تبدیل ہو جائے گا اور ووٹریہ بتا دیں گے کہ ان کا لیڈر نواز شریف صادق بھی …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ءمریم نواز شریف کا یوتھ ونگ کے ورکر کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کا دن سازشیں کرنیوالی قوتوں کیخلاف ہے‘ مخالفین میدان سے باہر سازشیں کرتے ہیں اور مقابلے میں ہار جاتے ہیں‘ این اے 120 کے گلی محلوں میں موجود جذبہ الیکشن کے روز ووٹ میں تبدیل ہو جائے گا اور ووٹریہ بتا دیں گے کہ ان کا لیڈر نواز شریف صادق بھی ہے اور امین بھی ہے‘ وہ جمعرات کے روز ایوان اقبال میں مسلم لےگ(ن)یوتھ ونگ کے ورکر کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں‘ اس موقع پر وزےر مملکت اطلاعات و نشرےات مرےم اورنگزےب،وفاقی وزےر دانےال عزےز سمےت لیگی رہنماءاور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے اور یہ فیصلہ سب کو ماننا پڑیگا‘ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حیثیت صرف مہرے اور چلے ہوئے کارتوس کے سوا کچھ نہیں‘ انہوں نے کہا کہ کارکن یہ جان لیں کہ ان کا مخالف جھوٹا‘ بزدل اور سازشی بھی ہے جو میدان سے باہر جاکر سازشیں کرتا ہے اور مقابلے میں ہار جاتا ہے اور ایک بار نہیں بار بار ہارتا ہے اور جب ہارتا ہے تو باہرجاکر سازشیں کرتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کا معرکہ الیکشن نہیں بلکہ ان سازشی قوتوں کیخلاف جنگ بھی ہے جو ملکی ترقی کے خلاف سازشےں کرتے ہےں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کیلئے لڑ رہے ہیں‘ ان کی جدوجہد ان عناصر کےخلاف ہے جو ملکی ترقی کو روکنے کےلئے سازشےں کر رہے ہےں،








