لاہور۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام میچ ریفریز کا انڈکشن کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ کورس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 46 امیدواروں نے شرکت کی۔کورس کی نگرانی آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور تجربہ کار میچ ریفری علی نقوی نے کی۔ دورانِ کورس شرکا کو میچ ریفری کے کردار، کرکٹ قوانین اور کوڈ آف …
پی سی بی کے زیرِ اہتمام میچ ریفریز کا انڈکشن کورس اختتام پذیر ہو گیا

مزید خبریں
لاہور۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام میچ ریفریز کا انڈکشن کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ کورس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 46 امیدواروں نے شرکت کی۔کورس کی نگرانی آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور تجربہ کار میچ ریفری علی نقوی نے کی۔ دورانِ کورس شرکا کو میچ ریفری کے کردار، کرکٹ قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق تفصیلی لیکچرز دئیے گئے۔
اس کے علاوہ شرکا کو ڈک ورتھ لوئیس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار اور بولنگ ایکشنز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی تاکہ وہ میچ کے دوران درپیش مختلف تکنیکی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔کورس کے اختتام پر امیدواروں نے تحریری امتحان اور وائیوا میں شرکت کی۔
کامیاب امیدواروں کو آئندہ تربیتی مراحل کے لیے منتخب کیا جائے گا۔پی سی بی حکام کے مطابق کامیاب میچ ریفریز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کا موقع دیا جائے گا، جس سے پاکستان میں کرکٹ آفیشلز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔








