وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں امریکا اور افغانستان کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں امریکا اور افغانستان کے سفیروں نے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں الگ الگ ملاقات کی۔ افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ افغان سفیر سے ملاقات میں وزیر اعظم نے خطہ بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں امریکا اور افغانستان کے سفیروں نے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں الگ الگ ملاقات کی۔ افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ افغان سفیر سے ملاقات میں وزیر اعظم نے خطہ بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے افغان قیادت میں مقامی مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔ عمر زخیلوال نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، ثقافتی، اقتصادی اور سایسی روابط سے عبارت دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے مل کر کام کرنے کے حوالے سے افغان حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشترکہ مقاصد اور باہمی مفاد کے دیگر امور کی پیروی کے لئے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ اتفاق پایا گیاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عشروں پرانے تعلقات کو کثیر الجہتی رابطوں کے ذریعے مزید تقویت دی جانی چاہیے۔

Leave a Reply