پی پی ایس سی، محکمہ زراعت اور محکمہ انڈسٹریز کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

"پی پی ایس سی نے محکمہ زراعت اور محکمہ انڈسٹریز کی مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔”

لاہور۔19اگست (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زراعت اور محکمہ انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ایکسٹینشن اینڈ اڈاپٹو ریسرچ ونگ میں پرنسپل ایگریکلچر آفیسر کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار نور محمد کامیاب ہوا ہے۔ اسی طرح انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل انجینئرنگ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار شجاع سہیل حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، امیدواروں کی تقرری کی سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔