نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم مرزوق سے ٹیلیفون پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم مرزوق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کو زیر بحث لایا گیا ۔

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم مرزوق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کو زیر بحث لایا گیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور موریطانیہ کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔