پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر قائم کر دیا گیا

"ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر کے قیام کا مقصد عوام کو محفوظ غذا، غذائیت اور صحت سے متعلق جدید آگاہی، تربیت، کونسلنگ اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔”

لاہور۔19اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر قائم کر دیا گیا جس میں عوام کی بہتر صحت، محفوظ غذا اور آگاہی کے فروغ کے لیے، فوڈ سیفٹی اور غذائیت سے متعلق جدید تربیت، نیوٹریشن آگاہی، کاونسلنگ، بنیادی ٹیسٹ، ہیلتھ سکینگ بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر میں بین الاقوامی طرز کے مطابق ڈائٹ پلان اور ہیلدی طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ فوڈ سیفٹی افسران، فوڈ ہینڈلرز اور ماہرین کی جدید تربیت کے لیے خصوصی ریسورس سنٹر قائم کیا گیاہے جس کے ذریعے محفوظ خوراک اور صحت مند غذا سے متعلق تربیت و آگاہی کو فروغ دیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گین کے اشتراک سے غذائیت اور جدید فوڈ سیفٹی ماڈل کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ منصور احمد نے بتایا کہ سنٹر میں فوڈ سیفٹی، غذائیت اور صحت مند غذا سے متعلق مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، حلال فوڈ فورٹیفکیشن اور فوڈ سیفٹی کے جدید تربیتی پروگرامز حصہ ہوں گے، ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر غذائیت، فوڈ سیفٹی اور صحت مند خوراک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، گین کے تعاون سے پنجاب میں غذائیت اور محفوظ خوراک سے متعلق تربیتی اصلاحات کو موثر بنایا جا رہا ہے، فوڈ سیفٹی ماہرین اور فوڈ ہینڈلرز کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، فوڈ بزنس آپریٹرز کے کیے لیول3 اور لیول 4کی ٹریننگ بھی شروع کی جارہی ہے، سنٹر پنجاب میں غذائیت اور فوڈ سیفٹی سے متعلق تربیتی اقدامات کو نئی سمت دے گا، فوڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے جدید تربیتی سہولیات کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجیح ہے، محفوظ خوراک کے فروغ سے صحت مند پنجاب کی تشکیل تک اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔