وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی بلا تعطل جاری ہے ، 24 گھنٹے سے کم عرصے میں درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی چاروں اکائیوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے آن لائن ادائیگیاں کامیابی سے جاری …
حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے ، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی بلا تعطل جاری ہے ، 24 گھنٹے سے کم عرصے میں درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی چاروں اکائیوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے آن لائن ادائیگیاں کامیابی سے جاری ہے،
نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لئے تین ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں،ون لنک پی ایس آئی ڈی بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت موجود ہے۔ مجموعی طور پر 24 گھنٹے کے اندر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کی گئی ہیں ۔ شارٹ حج سکیم میں 22 ہزار، لانگ حج میں 28 ہزار عازمینِ حج کی ادائیگیاں مکمل ہو گئی ہیں ۔








