فٹنس مسائل،ڈونووَن فریرا کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

جوہانسبرگ ۔19جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقاکے آل راؤنڈر ڈونوون فریرا کی آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے، جب وہ ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ای ایس پی این کے مطابق ڈونوون فریرا جوبَرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپیٹلز کے درمیان میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،جب انہوں نے باؤنڈری پر چوکا روکنے …

جوہانسبرگ ۔19جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقاکے آل راؤنڈر ڈونوون فریرا کی آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے، جب وہ ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ای ایس پی این کے مطابق ڈونوون فریرا جوبَرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپیٹلز کے درمیان میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،جب انہوں نے باؤنڈری پر چوکا روکنے کی کوشش میں بائیں کندھے پر بدقسمتی سے گر پڑے۔ اگرچہ وہ بعد ازاں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے، تاہم صرف ایک گیند کھیلنے کے بعد بازو میں شدید تکلیف کے باعث ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔

بعد از میچ سکین سے معلوم ہوا کہ ان کے کندھے میں فریکچر ہو چکا ہے۔انجری کے باعث ڈونوون فریرا ایس اے 20 کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جو جوبَرگ سپر کنگز کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ ٹیم اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے پیرل رائلز کے خلاف فتح درکار ہے۔یہ صورتحال جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ منصوبوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ فریرا کو قومی سکواڈ میں ایک فنشر، متبادل وکٹ کیپر اور جز وقتی بولر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

ان کی غیر موجودگی میں رائن رِکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز یا میتھیو بریٹزکی کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ڈونوون فریرا کی انجری جنوبی افریقا کے لیے ورلڈ کپ سے قبل مشکلات میں مزید اضافہ ہے۔ ٹونی ڈی زورزی بھی ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، جبکہ سلیکٹرز کو ایس اے 20 کے نمایاں بولر اوٹنیل بارٹمین کو سکواڈ سے باہر رکھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

 

مزید خبریں