ینگون۔19جنوری (اے پی پی):میانمار کی رواں مالی سال کے پہلے9ماہ کے دوران ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیں۔ شنہوا کے مطابق میانمار ربڑ پلانٹرز اینڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ رواں مالی سال اپریل سے دسمبر تک کے عرصے میں ربڑ کی برآمدات سے ملک نے 300 ملین امریکی ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کی مجموعی ربڑ برآمدات …
میانمار، نو ماہ کے دوران ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
ینگون۔19جنوری (اے پی پی):میانمار کی رواں مالی سال کے پہلے9ماہ کے دوران ربڑ کی برآمدات 2 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیں۔ شنہوا کے مطابق میانمار ربڑ پلانٹرز اینڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ رواں مالی سال اپریل سے دسمبر تک کے عرصے میں ربڑ کی برآمدات سے ملک نے 300 ملین امریکی ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کی مجموعی ربڑ برآمدات کا تقریباً 75 سے 80 فیصد حصہ چین کو بھیجا گیا جبکہ باقی ربڑ ملائیشیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، بھارت اور جاپان کو برآمد کیا گیا۔عہدیدار کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر ربڑ کی کاشت کی جاتی ہے۔ مون ریاست میانمار میں ربڑ پیدا کرنے والا سب سے بڑا علاقہ ہے جس کے بعد تننتھاری ریجن اور کاین ریاست کا نمبر آتا ہے۔








