مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں طلبی

سڈنی ۔19جنوری (اے پی پی):مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے آسٹریلیا کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے صرف 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔نیتھن ایلس، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور پیٹ کمنز …

سڈنی ۔19جنوری (اے پی پی):مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے آسٹریلیا کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے صرف 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔نیتھن ایلس، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل اور پیٹ کمنز انجری سے واپسی اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث پاکستان کے بجائے سری لنکا میں سکواڈ کو جوائن کریں گے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل تیاری کو بہتر بنایا جا سکے۔

جیک ایڈورڈز نے جاری بگ بیش لیگ سیزن میں سڈنی سکسز کی جانب سے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ 20 سالہ مہلی بیئرڈمین نے پرتھ سکارچرز کے لیے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں موقع دیا گیا۔شان ایبٹ، بین ڈوارشوئیس، مچ اوون، جوش فلپ، میٹ رینشا اور دیگر کھلاڑی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر مچل مارش کریں گے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ بگ بیش لیگ کے فائنلز میں مصروف کھلاڑی اپنے ڈومیسٹک کمٹمنٹس مکمل کرنے کے بعد سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

آسٹریلیا اپنا پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔چیئرمین سلیکٹرز جارج بیلی کا کہنا تھا کہ یہ سیریز اُن کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع ہے جو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے قریب ہیں، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ورلڈ کپ گروپ کے ساتھ قیمتی تجربہ حاصل ہوگا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئیس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میٹ رینشا، میتھیو شارٹ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا ہیں۔

مزید خبریں