سپینش لالیگا میں اٹلیٹیکو میڈرڈنے الاویزکو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔19جنوری (اے پی پی):اٹلیٹیکو میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 20ویں میچ میں الاویزکو شکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق اٹلیٹیکو میڈرڈکی سپینش لالیگا میں یہ 12ویں فتح ہے۔اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد الاویز کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔الیگزینڈر سورلوتھ نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا …

میڈرڈ۔19جنوری (اے پی پی):اٹلیٹیکو میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 20ویں میچ میں الاویزکو شکست دے دی۔ای ایس پی این کے مطابق اٹلیٹیکو میڈرڈکی سپینش لالیگا میں یہ 12ویں فتح ہے۔اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد الاویز کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔الیگزینڈر سورلوتھ نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی لیگ میں 12 ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو میں کھیلے گئے میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور الاویز کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے حریف الاویز کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے کی جانب سے الیگزینڈر سورلوتھ نے واحد گول 48 ویں منٹ پر سکور کیا۔میچ میں الاویز کی ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود کوئی گول سکور نہ کر سکی۔

مزید خبریں