آرینا سبالینکا اور کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ بیلاروسی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل …

میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ بیلاروسی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی فرانسیسی حریف ٹیانٹسواراکوٹومنگا کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 21 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے ابتدائی رائونڈ میچ میں روسی نژاد ازبکستان کی حریف کھلاڑی کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیمووا کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی فرانسیسی حریف ٹیانٹسواراکوٹومنگا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ چین کی حریف کھلاڑی بائی زوکسوان سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی نژاد ازبکستان کی حریف کھلاڑی کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ سربین حریف کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ سے ہوگا۔

مزید خبریں