چین نے لانگ مارچ12 کیریئر راکٹ لانچ کر دیا

بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):چین نے صوبے ہینان سے لانگ مارچ 12 کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کرتے ہوئے کم مدار میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک اور گروپ کو خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق راکٹ پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 48 منٹ پر ہینان کمرشل سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔لانچ کیے گئے پے لوڈز کم مدار والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 19ویں بیچ پر …

بیجنگ۔19جنوری (اے پی پی):چین نے صوبے ہینان سے لانگ مارچ 12 کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کرتے ہوئے کم مدار میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک اور گروپ کو خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق راکٹ پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 48 منٹ پر ہینان کمرشل سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔لانچ کیے گئے پے لوڈز کم مدار والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 19ویں بیچ پر مشتمل تھے جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔