وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیریسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت وزارت قانون و انصاف میں اجلاس منعقد‘ پاکستان میں فوجداری نظام انصاف میں ممکنہ قانونی اصلاحات پر غور کیا گیا اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیریسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان میں فوجداری نظام انصاف میں ممکنہ …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیریسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت وزارت قانون و انصاف میں اجلاس منعقد

مزید خبریں
وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیریسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت وزارت قانون و انصاف میں اجلاس منعقد‘ پاکستان میں فوجداری نظام انصاف میں ممکنہ قانونی اصلاحات پر غور کیا گیا
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیریسٹر ظفر اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان میں فوجداری نظام انصاف میں ممکنہ قانونی اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ ، انسانی حقوق، امور خارجہ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اور قانون و انصاف کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان نے کہاکہ سفارشات معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو کمیونٹی سروسز میں شامل کرنے سے متعلق تیار کی جانی چاہئیں تاکہ انہیں جیلوں میں رکھنے کی بجائے انہیں سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ پاکستان کے بین الاقوامی معاہدوں اور پاکستان کی ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کو ہدایت کی گئی تھی کہ انسانی حقوق بشمول سزائے موت سے متعلق جرائم کے قوانین کا مفصل جائزہ لے۔ سیکرٹری قانون وانصاف رابعہ جویری آغاز نے منشیات کے جرائم میں سزائے موت کے نفاذ کے جائزے کی تجویز پیش کی۔ علاوہ ازیں جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال بالخصوص خواتین قیدیوں، دماغی عارضے میں مبتلاقیدیوں اور نفسیاتی مسائل کا شکار افراد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جو آئین پاکستان میں تفویض کئے گئے ہیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہر کیٹیگری کے قیدیوں کی متعلقہ جرائم کے ہمراہ ایک جامعہ تفصیلی تجزیہ مرتب کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔








