سعودی وزیرخارجہ سے امریکی ہم منصب کاٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکی ایلچی ٹام بیرک نے بھی ٹیلی فون پر بات کی جس میں شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ …

ریاض ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکی ایلچی ٹام بیرک نے بھی ٹیلی فون پر بات کی جس میں شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ سے عمان کے ہم منصب بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے بھی رابطہ کیا۔خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔قبل ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان، ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔