کینبرا ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر شارک مچھلیوں نے حملے کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جبکہ ایک سرفر کے بورڈ کو کاٹ لیا۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین الگ الگ حملے ریکارڈ کیے گئے جن کے دوران ایک شخص اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شام …
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر 24 گھنٹوں میں شارک کے تین حملے، دو افراد زخمی

مزید خبریں
کینبرا ۔20جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر شارک مچھلیوں نے حملے کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جبکہ ایک سرفر کے بورڈ کو کاٹ لیا۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین الگ الگ حملے ریکارڈ کیے گئے جن کے دوران ایک شخص اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شام 6 بج کر 20 منٹ پر شمالی مضافاتی علاقے مینلی میں بحر الکاہل کے ساحل پر نارتھ سٹین بیچ کے قریب ایک 20 سالہ سرفر کو شارک نے ٹانگ پر کاٹ لیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو قریب موجود افراد نے پانی سے باہر نکالا اور ایمبولینس اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گئی۔
اتوار کے روز ایک 12 سالہ لڑکے کو 20 فٹ اونچے کنارے سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے بعد شارک کے حملے میں شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی لڑکے کو اُس کے دوستوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی سے باہر کھینچ نکالا تھا۔مقامی پولیس کے میرین کمانڈر نے حملے کے دوران زخمی کی جان بچانے کا سہرا لڑکے کے تین دوستوں کو دیا اور کہا کہ یہ بہادری سے کم کچھ نہ تھا۔آسٹریلوی نیوز میڈیا نے بتایا ہے کہ اس حملے میں لڑکا دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا۔
اسی طرح پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کی دوپہر ایک 11 سالہ لڑکا سرف بورڈ پر تھا کہ ڈی وائی بیچ مینلی کے شمال میں ساحل پر شارک نے حملہ کیا۔ شارک نے بورڈ کا ایک ٹکڑا کاٹ لیا لیکن نوجوان سرفر زخمی ہونے سے بچ گیا۔مقامی حکام نے بتایا ہے کہ سڈنی کے شمالی ساحل بشمول نارتھ سٹین اور ڈی وائی اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔








