سینئر صحافی مسعود عاصم اٹک میں سپرد خاک، یوسف رضا گیلانی،سردار ایازصادق ، سیدال خان اور مولانا عبدالغفورحیدری کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سینئر صحافی و ممبر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن مسعود عاصم انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازِ جنازہ گاؤں کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں اداکردی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سینئر صحافی و ممبر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن مسعود عاصم انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازِ جنازہ گاؤں کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں اداکردی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارتعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی، ممبر نیشنل پریس کلب و ممبر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن مسعود عاصم انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازِ جنازہ گاؤں کوٹ چھجی تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں ادا کی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم مسعود عاصم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم مسعود عاصم کے انتقال پر انکے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافی تھے، مرحوم نے پارلیمانی رپورٹنگ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، ان کی وفات انکے اہلخانہ اور شعبہ صحافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسعود عاصم کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سیدال خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے مسعود عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسعود عاصم کے انتقال سے ہم ایک کہنہ مشق صحافی دوست سے محروم ہوگئے ۔ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی ترویج میں اپنا حصہ ڈالا ۔ مسعود عاصم صحافت کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں بھی مصروف عمل رہے ۔ اللہ پاک مسعود عاصم کی مغفرت فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔