گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دربارِ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر قطب الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دربارِ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر قطب الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں امن اور رواداری کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا جبکہ اس حوالے سے خانقاہوں کے مثبت کردار اور اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دربارِ عالیہ گولڑہ شریف کے پیر قطب الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں امن اور رواداری کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا جبکہ اس حوالے سے خانقاہوں کے مثبت کردار اور اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خانقاہیں ہمیشہ سے محبت، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام کی علمبردار رہی ہیں اور معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔گورنر نے عمرہ کی سعادت پر پیر قطب الحق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے۔ اس موقع پر پیر قطب الحق نے بھی گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔