سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی اور …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):سندھ سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی اور مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کو آئینی حقوق دلانے، انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔گورنر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقلیتوں کے ساتھ برابری، احترام اور رواداری کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے اقلیتوں کے لیے پیپلز پارٹی کی خدمات کو سراہا۔