بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں دن رات متحرک

کوئٹہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں دن رات متحرک رہیں،40 گھنٹوں سے زائد تک بغیر کسی وقفے کے کام کرتے رہے بھاری مشینری کے ذریعے بین الصوبائی شاہراہوں اور اہم راستوں سے برف ہٹائی گئی،لال نمک کا چھڑکاؤ جاری رکھا گیا اورآمدورفت کو ہر ممکن حد تک بحال رکھا گیا۔ریسکیو آپریشن سے لے کر ریلیف …

کوئٹہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں دن رات متحرک رہیں،40 گھنٹوں سے زائد تک بغیر کسی وقفے کے کام کرتے رہے بھاری مشینری کے ذریعے بین الصوبائی شاہراہوں اور اہم راستوں سے برف ہٹائی گئی،لال نمک کا چھڑکاؤ جاری رکھا گیا اورآمدورفت کو ہر ممکن حد تک بحال رکھا گیا۔ریسکیو آپریشن سے لے کر ریلیف سرگرمیوں تک ہر سطح پر بروقت اقدامات کیے گئے، مریضوں اور مسافروں کی مدد کو یقینی بنایا گیا۔ سخت موسم کے باوجود پی ڈی ایم اے بلوچستان کے اہلکاروں نے فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال قائم کی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔