ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی،بدنام زمانہ اشتہاری انسانی اسمگلر سیالکوٹ سے گرفتار

سیالکوٹ۔ 25 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں …

سیالکوٹ۔ 25 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو جعلی دستاویزات اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے دھوکہ دیتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو مجموعی طور پر چھ مقدمات اور تین انکوائریوں میں مطلوب تھا جبکہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب اشتہاری بھی تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید انکشافات اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔