لاہور ۔25جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے موقع پر لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پولنگ کا عمل نہایت شفاف، منظم اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کا فروغ آزاد …
صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا لاہور پریس کلب کا دورہ
لاہور ۔25جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے موقع پر لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پولنگ کا عمل نہایت شفاف، منظم اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کا فروغ آزاد صحافت کے استحکام کی ضمانت ہے۔
لاہور پریس کلب ملک کے صحافیوں کا ایک اہم اور تاریخی پلیٹ فارم ہے، جہاں جمہوری انداز میں قیادت کا انتخاب خوش آئند عمل ہے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ امید ہے نو منتخب قیادت صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی اظہار کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔









