پنجاب میں ای لائبریریز، بچوں کے سیکشنز، تاریخی کتب کے ڈیجیٹل تحفظ ، جناح اور اقبال کارنر ز قائم کئے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کاشف منظور

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب پبلک لائبریریز کاشف منظور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل دور کے وژن کے تحت صوبے میں ای لائبریریز، بچوں کے سیکشنز، تاریخی کتب کے ڈیجیٹل تحفظ ، جناح اور اقبال کارنر ز قائم کئے جائیں گے۔ اتوار کو پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اہم …

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب پبلک لائبریریز کاشف منظور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل دور کے وژن کے تحت صوبے میں ای لائبریریز، بچوں کے سیکشنز، تاریخی کتب کے ڈیجیٹل تحفظ ، جناح اور اقبال کارنر ز قائم کئے جائیں گے۔ اتوار کو پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اہم تاریخی کام کو ڈیجیٹلائز ، قائداعظم اور علامہ اقبال کے لیے وقف کارنر قائم اور پنجاب کے ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے نظام کو جدید بنانے کے لیے نوجوانوں میں پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری نیٹ ورک میں پنجاب بھر میں 500 ڈیجیٹل لائبریریاں شامل ہوں گی جس کا مقصد جدید سیکھنے کے وسائل کو کمیونٹیز کے قریب تر لانا اور ڈیجیٹل دور میں علم تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے اقدام کے تحت بچوں کی لائبریریوں کو بھی فعال طور پر فروغ دیا جا رہا ہے جس میں نجی تنظیموں اور رضاکاروں کے تعاون سے توسیع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی زبانوں پر مشتمل ٹیمیں کہانی سنانے کے سیشن منعقد کرنے کے لیے سکولوں کا دورہ کریں گی جس سے آج کے ڈیجیٹل دور میں طلباء میں پڑھنے کا شوق پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی، پنجابی، اردو اور دیگر زبانوں کے تمام ڈیٹا کو آن لائن محفوظ کیا جائے گا جس سے قوم کے علم اور ورثے کا ایک وسیع ڈیجیٹل آرکائیو بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تین سال میں اس تاریخی مواد کو مکمل طور پر آن لائن منتقل کر دیا جائے گا جس سے ملک کے ہر شہری کو ملک کے ادبی اور ثقافتی خزانوں تک بے مثال رسائی حاصل ہو گی۔ رسائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف منظور نے کہا کہ لائبریریوں میں بریل کے وسائل کو متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

دو لائبریریوں میں پہلے ہی اس کا افتتاح کیا جا چکا ہے اور بچوں کو مشغول کرنے کے لیے بڑی سکرینوں پر کہانی سنانے کے سیشن پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری سے مارچ تک معذور بچوں کے لیے کتابوں کی نمائش اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پڑھنے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور سیکھنے کو مزید انٹرایکٹو اور پرلطف بنایا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کاشف منظور نے کہا کہ اگرچہ بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے، مزید کام کی ضرورت ہے اور حکومت پڑھنے کی عادت کے فروغ کیلئے نجی شعبے اور رضاکاروں کے اشتراک سے ڈیجیٹل دور کے مواقع سے مکمل طور پر استفادہ چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریریوں کو سب کے لیے علم، سیکھنے اور تحریک کا مرکز بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے لیے پنجاب بھر کی لائبریریوں کے لیے وقف کارنر بنائے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنا یا جائے گا کہ ان کی میراث ہماری نسلوں کو متاثر کرتی رہے جب کہ ڈیجیٹل وسائل اور جدید اقدامات لائبریریوں کو ثقافت، تعلیم اور پڑھنے کے جاندار مراکز میں تبدیل کر دیں گے۔

مزید خبریں