اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت پر سیاسی مفادات کے حق میں عوامی فلاح کو نظر انداز کرنے اور عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے تقسیم کی سیاست پر تنقید کی ہے۔ اتوار کو ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےاختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام …
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی انتظامیہ کے تحت عوامی مفادات کو نقصان پہنچا،اختیار ولی خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت پر سیاسی مفادات کے حق میں عوامی فلاح کو نظر انداز کرنے اور عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے تقسیم کی سیاست پر تنقید کی ہے۔ اتوار کو ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےاختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام پی ٹی آئی کی سیاسی ترجیحات کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمرانی کی ناکامیوں نے اہم اداروں کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ صوبے بھر کی متعدد یونیورسٹیاں اور سرکاری محکمے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج پر ہیں جس سے ملازمین اور طلباء دونوں کے لیے شدید غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بگڑتے ہوئے حالات کے باوجود صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے لیے کوئی بامعنی ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے پیشہ ور افراد اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بے عملی نے عوامی مایوسی کو مزید وسیع کر دیا ہے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی حکومتی صلاحیت پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔
اختیار ولی خان نے زور دیا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر اپنی توجہ عوامی فلاح و بہبود کی طرف مبذول کرنی چاہیے کیونکہ ضروری خدمات کو مسلسل نظر انداز کرنے سے خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم میں کوئی امتیاز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ ترجیحات کا ہے کیونکہ صرف وہی حکومتیں جو عوامی فلاح کو سیاست سے بالاتر رکھتی ہیں، نتائج دے رہی ہیں۔انہوں نے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بیانات گمراہ کن ہیں اور صوبے میں زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتے۔ ایک اور نکتے پر انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کے لیے بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔








