پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق جبکہ 1505زخمی ہوگئے

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق اور 1505زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 603افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔902معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں …

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق اور 1505زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 603افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔902معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں 855ڈرائیوز،56کم عمرڈرائیور،503مسافراور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت289متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 99حادثات میں 117متاثرین کے ساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ68حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1526متاثرین میں 1233مرد اور293خواتین شامل ہیں۔ ان حادثات میں 1354موٹرسائیکل،98آٹورکشے،206کاریں،29وین،10مسافر بسیں،22ٹرک اور118دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

مزید خبریں