اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبداللہ کے والد اور پی ایم ایل این کے سینئر رہنما ساحر اعوان کے کزن ندیم اختر اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نہایت مخلص و بااخلاق شخصیت کے حامل …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبداللہ کے والد اور ساحر اعوان کے کزن ندیم اختر اعوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبداللہ کے والد اور پی ایم ایل این کے سینئر رہنما ساحر اعوان کے کزن ندیم اختر اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نہایت مخلص و بااخلاق شخصیت کے حامل اور مسلم لیگ (ن) کے وفادار ساتھی تھے، ان کے انتقال سے جماعت بہترین اور مخلص دوست سے محرومی ہوئی ہے جس کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
سیدال خان ناصر نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی ۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔







