پاکستان سمیت دنیا بھر میں صاف توانائی کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں "صاف توانائی کا عالمی دن" پیر 26 جنوری کو منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 26 جنوری کو یہ دن منایا جاتا ہےجس کا مقصد ماحول دوست، قابل تجدید اور سستی توانائی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار مستقبل کے لیے صاف توانائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں "صاف توانائی کا عالمی دن” پیر 26 جنوری کو منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 26 جنوری کو یہ دن منایا جاتا ہےجس کا مقصد ماحول دوست، قابل تجدید اور سستی توانائی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار مستقبل کے لیے صاف توانائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26جنوری کو ماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن منانے کے لیے پاکستان اور پاناما کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دی اور 193رکنی جنرل اسمبلی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے پیش کردہ قرارداد کی بغیر ووٹنگ منظوری دی۔ پاکستان نے 2030 تک گرین ہائوس گیسزکے اخراج میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو اس حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔