پاکستان اور میانمار کے دفاترِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):جمہوریہ میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوئے نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان اور میانمار کے دفاترِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کئے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ ادارہ جاتی نظام دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باقاعدہ روابط، مسلسل …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):جمہوریہ میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوئے نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان اور میانمار کے دفاترِ خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کئے۔

پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ ادارہ جاتی نظام دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر باقاعدہ روابط، مسلسل مکالمے اور مؤثر تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔