اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلی دور روزہ بین الاقوامی کانفرنس فرنٹیئرز اِن سائنس (ICFS2026)کا انعقاد 2 فروری کو ہو گی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار مستقبل کے لئے بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی ہے جس کا مقصد مختلف سائنسی شعبوں کو ایک مشترکہ علمی پلیٹ فارم پر یکجا کر کے بین الشعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینا اور جدید سائنسی علوم کو اقوامِ متحدہ کے …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس فرنٹیئرز اِن سائنس 2فروری کو ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلی دور روزہ بین الاقوامی کانفرنس فرنٹیئرز اِن سائنس (ICFS2026)کا انعقاد 2 فروری کو ہو گی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار مستقبل کے لئے بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی ہے جس کا مقصد مختلف سائنسی شعبوں کو ایک مشترکہ علمی پلیٹ فارم پر یکجا کر کے بین الشعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینا اور جدید سائنسی علوم کو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔اس بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ہوں گے جو کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالیں گے۔کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر صائمہ قدیر کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ممتاز ماہرینِ سائنس کی کلیدی تقاریر، موضوعاتی سیشنز، تحقیقی مقالہ جات کی پیشکش اور پالیسی مکالمے شامل ہوں گے۔
ان سرگرمیوں کا مقصد سائنس اور معاشرے کے درمیان مضبوط ربط قائم کرنا، جدید سائنسی ترقیات کو اجاگر کرنا، نوجوان محققین اور جدت کاروں کو بااختیار بنانا اور عالمی سطح پر تعلیمی و تحقیقی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس محققین، اساتذہ، طلبہ اور پالیسی سازوں کے لئے ایک موثر علمی فورم ثابت ہوگی جو پائیدار مستقبل کے لئے مشترکہ سائنسی کاوشوں کو نئی جہت فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاری علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کو عالمی معیار کی تحقیق اور علمی تعاون کا مرکز بنانا ہے۔







