وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی، آئی سی سی معاملہ پر بریفنگ دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی۔ پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی ’’تعمیری اور سودمند‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی۔

پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی ’’تعمیری اور سودمند‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تمام آپشنز میز پر رکھے جائیں اور پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائی جائے، یہ بھی طے پایا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے جمعہ یا آئندہ پیر تک کر لیا جائے گا۔