کراکس۔27جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے تیل کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں 2026 کے دوران 1.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش گوئی کی ہے ، اصلاحات کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ڈیلسی روڈریگز نے کاروباری حلقوں سے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے توانائی کے شعبے پر دہائیوں سے جاری …
وینزویلا، تیل کے شعبے میں رواں سال سرمایہ کاری 55 فیصد اضافے سے 1.4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ

مزید خبریں
کراکس۔27جنوری (اے پی پی):وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے تیل کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں 2026 کے دوران 1.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش گوئی کی ہے ، اصلاحات کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ڈیلسی روڈریگز نے کاروباری حلقوں سے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے توانائی کے شعبے پر دہائیوں سے جاری سخت ریاستی کنٹرول کے خاتمے سے متعلق بل کی منظوری کے بعد 2025 کے مقابلے میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں 55 فیصد اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرمایہ کاری تقریباً 900 ملین ڈالر رہی جبکہ رواں سال کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔
ڈیلسی روڈریگز نے 3 جنوری کو امریکی خصوصی فورسز کے ہاتھوں نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد عبوری صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ تیل ذخائر رکھنے والے ملک سے پیداوار کے لحاظ سے ایک بڑے ملک میں تبدیل کرنا ہوگا۔عبوری صدر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ہے کہ وہ امریکی آئل کمپنیوں کو وینزویلا کے وسیع خام تیل ذخائر تک رسائی دیں۔ ٹرمپ نے نکولس مادورو کی جگہ اقتدار سنبھالنے کے لیے ان کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ ان کے ایجنڈے پر عمل کریں گی۔
بدانتظامی اور کرپشن کے باعث وینزویلا کی تیل پیداوار 2000 کی دہائی کے اوائل میں روزانہ 30 لاکھ بیرل سے کم ہو کر 2020 میں تاریخی کم ترین سطح 3 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں بحالی ہوئی اور پیداوار تقریباً 12 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔قومی اسمبلی کے سامنے پیش کردہ ہائیڈروکاربن بل کے تحت وینزویلا میں قائم نجی کمپنیاں ریاستی تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے کے ساتھ مشترکہ منصوبہ قائم کیے بغیر تیل نکال سکیں گی،توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اصلاحاتی بل کو حتمی طور پر منظور کر لیا جائے گا۔







