اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 500کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار …
واپڈا کی آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 500کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1202.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.397 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.269 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







