اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ان ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے جنہیں گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 ارکان نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں ۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 …
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان کی رکنیت بحال کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ان ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے جنہیں گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 ارکان نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں ۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت ہر رکن اسمبلی اور سینیٹر کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر سال 31 دسمبر تک اپنے، اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائے جن ارکان نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں، انہیں 16 جنوری 2026 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا گیا تھا ۔ اب ان ارکان کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کےعامر حیات ہراج،حلقہ پی پی-207 خانیوال-III،محمد سبطین رضا، حلقہ پی پی-274 مظفر گڑھ-VII ،طارق مسیحی کو بحال کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی سے سمیع اللہ خان،حلقہ پی کے-76 پشاور-V،محمد سجاد، حلقہ پی کے-98 کرک-II کی رکنیت بحال کر دی ہے۔اس فیصلے کی کاپیاں سپیکرز اور سیکرٹریز پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلی، سیکرٹری ٹو صدر مملکت، وزرائے اعلیٰ کے سیکرٹریز اور الیکشن کمیشن کے تمام متعلقہ شعبوں کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔







