لاہور۔27جنوری (اے پی پی):کوئٹہ سول سروسز اکیڈمی بلوچستان کے پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم اور افسران کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ محمد نواز گوندل نے کہا کہ سول سروس میں شمولیت اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،نوجوان افسران کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے …
کوئٹہ سول سروس اکیڈمی کے افسران کا الحمرا کا دورہ ،حکام کا خیر مقدم

مزید خبریں
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):کوئٹہ سول سروسز اکیڈمی بلوچستان کے پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد نواز گوندل نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم اور افسران کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ محمد نواز گوندل نے کہا کہ سول سروس میں شمولیت اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،نوجوان افسران کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے خلوصِ نیت،محنت اور اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمرا زبان،ادب، ثقافت اور تاریخی ورثے کے تحفظ و فروغ کے ساتھ ساتھ ملکی یکجہتی اور بین الصوبائی و بین الاقوامی ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن الحمرا عمیر حسن نے وفد کو ادارے کے کردار،تخلیقی سرگرمیوں اور ثقافتی خدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے الحمرا کی ادبی،ثقافتی اور فنی خدمات پر روشنی ڈالی۔ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے وفد کے اراکین کےلئے پاکستانی موسیقی کا خصوصی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس سے ان افسران کو ملکی کلاسیکی موسیقی سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے ڈائریکٹر کوئٹہ سول سروسز اکیڈمی بلوچستان شبانہ سلطان کو اعزازی سووینئر بھی پیش کیا۔وفد نے اپنے دورے کو خوشگوار اور یادگار قرار دیتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی میزبانی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔







