بھکر۔ 27 جنوری (اے پی پی):ضلع میں تعلیم کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح کیا کہ تعلیمی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں …
بھکر ، تعلیم کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کا اجلاس

مزید خبریں
بھکر۔ 27 جنوری (اے پی پی):ضلع میں تعلیم کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح کیا کہ تعلیمی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عملدرآمد ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی ترقیاتی پروگرامز کے فوائد براہِ راست طلبہ تک پہنچنے چاہئیں، تاکہ ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کے اہداف مؤثر اور پائیدار انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔







