کینبرا۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست وکٹوریہ میں منگل کو شدید گرمی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے ، درجہ حرارت 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شنہوا کے مطابق موسمیات کے دفتر (بو ایم) نے بتایا کہ والپیپ شہر اور قریبی ہوپیٹون ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو فروری 2009 میں ہوپیٹون ایئرپورٹ پر ریکارڈ شدہ 48.8 ڈگری …
وکٹوریہ میں شدید گرمی، درجہ حرارت 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

مزید خبریں
کینبرا۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست وکٹوریہ میں منگل کو شدید گرمی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے ، درجہ حرارت 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شنہوا کے مطابق موسمیات کے دفتر (بو ایم) نے بتایا کہ والپیپ شہر اور قریبی ہوپیٹون ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو فروری 2009 میں ہوپیٹون ایئرپورٹ پر ریکارڈ شدہ 48.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
ملبورن ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سہ پہر 3:30 بجے 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی زیادہ پئیں اور شدید گرمی سے خود کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں، کیونکہ یہ ہیٹ سٹروک، ہیٹ ایکزاسٹشن اور دل کے دورے یا فالج جیسے خطرناک صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔بو ایم نے خبردار کیا ہے کہ وکٹوریہ کے شمالی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کئی دنوں تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہ سکتا ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔








