ابوظہبی میں پی اے ایم ویمن پارلیمانی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

ابوظہبی۔27جنوری (اے پی پی):ابوظہبی میں پارلیمانی اسمبلی آف دی میڈیٹرینین کے ویمن پارلیمانی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ویمن پارلیمانی فورم کا دوسرا سیشن جنرل وومن یونین (جی ڈبلیو یو) کی چیئر پرسن، سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ …

ابوظہبی۔27جنوری (اے پی پی):ابوظہبی میں پارلیمانی اسمبلی آف دی میڈیٹرینین کے ویمن پارلیمانی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ویمن پارلیمانی فورم کا دوسرا سیشن جنرل وومن یونین (جی ڈبلیو یو) کی چیئر پرسن، سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔

یہ دو روزہ فورم متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں وفاقی قومی کونسل کے زیر اہتمام ایف این سی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع "خواتین کو بااختیار بنانا برائے مربوط اور جامع معاشرہ:خلیج سے میڈیٹرینین تک” رکھا گیا ہے۔

فورم میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے علاوہ یورو-میڈیٹرینین خطے سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی اسپیکرز، پارلیمانی وفود اور علاقائی و بین الاقوامی سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جہاں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور جامع معاشروں کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔