نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ ژائی ڈونگنے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال اور خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ …

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ ژائی ڈونگنے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال اور خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ سطحی روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور پاکستان-چین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔