اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے چیئرمین خرم شہزاد نواز نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ناپسندیدگی کا نوٹس جبکہ آئی جی اسلام آباد کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم شہزاد نواز کی …
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے چیئرمین خرم شہزاد نواز نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ناپسندیدگی کا نوٹس جبکہ آئی جی اسلام آباد کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین کے سوالات اور سی ڈی اے سے متعلق قوانین کے حوالے سے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کہاں ہیں جس پر سی ڈی اے کے ڈی جی لینڈ فیصل نعیم نے بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے اس وقت چیف جسٹس کے پاس گئے ہوئے ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اس جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب بھی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے چیئرمین سی ڈی اے نہیں آتے اس لیے انہیں ناپسندیدگی کا نوٹس جاری کیا جائے۔چیئرمین کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کی عدم حاضری پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں آئی جی ہر صورت پیش ہوں۔







