نیویارک ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست ایڈاہومیں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ ایمیٹ کے مشرق میں واقع بلیک کینین کے علاقے میں پیش آیا۔ جِم کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا کہ طیارہ دورانِ پرواز ایک بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہ قریبی دریا کے برفیلے حصے …
امریکی ریاست ایڈاہومیں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک
نیویارک ۔28جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست ایڈاہومیں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ ایمیٹ کے مشرق میں واقع بلیک کینین کے علاقے میں پیش آیا۔
جِم کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا کہ طیارہ دورانِ پرواز ایک بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہ قریبی دریا کے برفیلے حصے میں جا گرا۔ حادثے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔









