واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی بحری جہازوں کا ایک اور ’’آرمادا‘‘ ایران کی جانب روانہ ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے گا۔شنہوا کے مطابق امریکی ریاست آئیووا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ایک اور خوبصورت آرمادا اس وقت ایران کی طرف بڑھ …
ایران کی جانب مزید امریکی بحری بیڑے کی روانگی کا اعلان،ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی امید ظاہرکردی

مزید خبریں
واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی بحری جہازوں کا ایک اور ’’آرمادا‘‘ ایران کی جانب روانہ ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے گا۔شنہوا کے مطابق امریکی ریاست آئیووا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ایک اور خوبصورت آرمادا اس وقت ایران کی طرف بڑھ رہی ہے، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران معاہدہ کر کے گا ۔اس سے ایک روز قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا تھا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کو ایران میں جاری کشیدگی اور بدامنی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جس ’’آرمادا‘‘ کا ذکر کیا گیا ہے آیا وہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ ہی ہے یا کوئی دوسرا بحری بیڑہ ہے ۔








