واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔تاس کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دو نوں روسی خواتین امریکی امیگریشن اور کسٹمز سروس کی تحویل میں ہیں،ان پر الزام ہے …
امریکا میں دو روسی خواتین امیگریشن حکام کے زیر حراست ، وطن واپسی کے امکانات

مزید خبریں
واشنگٹن۔28جنوری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔تاس کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دو نوں روسی خواتین امریکی امیگریشن اور کسٹمز سروس کی تحویل میں ہیں،ان پر الزام ہے کہ وہ ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں،انہیں اب وطن واپسی کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین فی الوقت مقامی ڈیپورٹیشن سینٹر میں رکھی گئی ہیں اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔وسی سفارتکار امریکی امیگریشن حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی تفصیلات واضح کی جائیں۔







