نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا پی ٹی سی ایل کوئٹہ ریجنل آفس میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

کوئٹہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے آفیسران کی جانب سے پی ٹی سی ایل کوئٹہ ریجنل آفس میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد شرکا کو ٹریفک قوانین اور سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔روڈ سیفٹی سیشن کے دوران شرکا کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت، موٹروے …

کوئٹہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے آفیسران کی جانب سے پی ٹی سی ایل کوئٹہ ریجنل آفس میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد شرکا کو ٹریفک قوانین اور سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔روڈ سیفٹی سیشن کے دوران شرکا کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت، موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے استعمال، محفوظ روڈ کراسنگ اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

موٹروے پولیس کے افسران نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔سیشن کے اختتام پر شرکا نے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کو مفید قرار دیتے ہوئے ایسے مزید سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔