اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس …
پاکستان کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں سے متعلق کثیرالجہتی فورمز میں پاکستان کی موجودگی اور کردار کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ان شعبوں سے متعلقہ اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ آئی ٹی، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری آئی ٹی، جنیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔







