گورنر خیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر سیف گروپ اور کمشنر افغان مہاجرین کی ملاقات

پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر سیف گروپ وقاص اور کمشنر افغان مہاجرین شکیل احمد صافی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے میں سکیورٹی صورتحال، افغان مہاجرین سے متعلق امور، ان کی رجسٹریشن، سہولیات اور باعزت واپسی کے عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے …

پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر سیف گروپ وقاص اور کمشنر افغان مہاجرین شکیل احمد صافی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے میں سکیورٹی صورتحال، افغان مہاجرین سے متعلق امور، ان کی رجسٹریشن، سہولیات اور باعزت واپسی کے عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور قیام امن کے حوالہ سے متوقع تبدیلی اور ترقی کے امور پر بحث کی گئی ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے قیام امن انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوائد کے مطابق یہاں رہنے والے افغان بھائی ہوں یا کوئی شہری انہیں مکمل سہولیات ملیں گی۔افغانستان حکومت کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کا رویہ ہی افغان عوام کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے۔