وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،وزارت کے ذیلی اداروں کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت بدھ کو وزارت کے ذیلی اداروں کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بیت المال ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ٹرسٹ فار وولیئنٹری آرگنائزیشنز اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو پاورٹی گریجویشن، موسمیاتی تبدیلیوں …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت بدھ کو وزارت کے ذیلی اداروں کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان بیت المال ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ٹرسٹ فار وولیئنٹری آرگنائزیشنز اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو پاورٹی گریجویشن، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات، سماجی تحفظ اور دیگر اہم شعبوں میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے تمام اداروں کی جانب سے شفافیت، احتساب اور موثر نظام پرعملدرآمد کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر احمد علی کے ڈیجیٹل اقدامات کو سراہا اور بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل والٹس کے اقدام کو بہتری کی طرف ایک بہت مثبت قدم قرار دیا۔ سید عمران احمد شاہ نے پاکستان بیت المال کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ غریب اور نادار مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اداروں کے جاری منصوبوں کی کارکردگی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مستحق طبقات تک امداد کی بروقت اور موثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔