اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی وزیر نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، بشیر عثمانی کو جنرل سیکریٹری، اظہار خان نیازی کو فنانس سیکریٹری، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور جبکہ راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی وزیر نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، بشیر عثمانی کو جنرل سیکریٹری، اظہار خان نیازی کو فنانس سیکریٹری، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور جبکہ راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکریٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب مجلس عاملہ کے ارکان کو بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں جمہوری اقدار کے فروغ اور آزادی صحافت کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آر آئی یو جے کی نومنتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے موثر کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔







