اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پی آئی او مبشر حسن نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، بشیر عثمانی کو جنرل سیکریٹری، اظہار خان …
وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی آر آئی یو جے کے انتخابات میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو اپنے تہنیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پی آئی او مبشر حسن نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، بشیر عثمانی کو جنرل سیکریٹری، اظہار خان نیازی کو فنانس سیکریٹری، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور جبکہ راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکریٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور پی آئی او نے کہا کہ آر آئی یو جے صحافی برادری کے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، امید ہے نومنتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور تنظیمی استحکام کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے اپنی معاونت جاری رکھے گی۔







