اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور داخلہ سینیٹرطلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ میں کسی قسم کا کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، حکومت تمام فیصلے عوامی مفاد اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لے کر کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ وادی تیراہ سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں …
وادی تیراہ میں کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، جب بھی کوئی آپریشن کرنا ہوگا، وہ اعلانیہ اور سب کو بتا کر کیا جائے گا،وزیر مملکت طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور داخلہ سینیٹرطلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ میں کسی قسم کا کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، حکومت تمام فیصلے عوامی مفاد اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لے کر کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ وادی تیراہ سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں بلکہ ایک مخصوص سیاسی بیانیے کے تحت قومی ادارے کا نام لیا جا رہا ہے تاکہ انتظامی امور میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور کوئی بھی نیا قدم تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی منتقلی اور اس مد میں مختص کی گئی چار ارب روپے کی رقم کی شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے،
کیونکہ جیسے ہی یہ رقوم جاری کی گئیں، وہاں سے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا تاکہ اصل حقائق کو چھپایا جا سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ملک کے کسی بھی حصے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو وہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے، جس پر تمام سیاسی جماعتوں بشمول خیبرپختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت کا مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے ہر عمل میں صوبائی حکومت مکمل طور پر حصہ دار اور باخبر ہوتی ہے۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت کی ترجیح شفافیت اور امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی آپریشن کرنا ہوگا، وہ اعلانیہ اور سب کو بتا کر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا یہ موقف وادی تیراہ کے عوام کے تحفظ اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔







